کھٹمنڈو(اے ایف پی) نیپال کی سپریم کورٹ نے پہلی خاتون چیف جسٹس سوشیلاکرکی کے خلاف مواخذے کی تحریک روکدی ہے ۔ گزشتہ اتوار کو حکومت نے پارلیمنٹ میں تحریک پیش کی تھی حکومتی اتحاد میں شامل 2 سیاسی جماعتوں نے الزام لگایا تھا کہ سوشیلاکر کی سیاسی مداخلت کرتی ہیں حکومت نے مذکورہ تحریک اس وقت دائر کی تھی جب سوشیلا کرکی نے پولیس چیف کیلئے حکومتی چوائس کو مسترد کردیا تھا سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ حکومت کی طرف سے مذکورہ تحریک آئین کی روح کیخلاف ہے۔ سپریم کورٹ کے ترجمان بشواراج نے بتایا کہ چیف جسٹس کرکی کل (اتوار) سے دوبارہ عہدہ سنبھالیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ سوشیلاکرکی نے کرپشن کے خلاف سخت موقف اپنا رکھا تھا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے زید رعد نیپالی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد عدلیہ کا احترام کرے۔
نیپال : سپریم کورٹ نے پہلی خاتون چیف جسٹس کیخلاف مواخذہ روک دیا
May 06, 2017