لاہور (نامہ نگار) لاہور ائر پورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے یونان سے بے دخل کئے گئے 37 پاکستانی گرفتار کرلئے۔غیرقانونی راستوں سے یونان پہنچے اور یورپ جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کئے گئے۔ پاکستانیوں کوتین ماہ قید کے بعد بے دخل کیا گیا۔ یونان سے بے دخل کئے گئے 34 گلف ائر کی پرواز 764 کے ذریعے جبکہ 3 امارات ائر کی پرواز 624 کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پہنچے۔ ملزم کوئٹہ، ایران اور ترکی کے غیر قانونی راستوں سے یونان پہنچے، سمندر کے ذریعے یونان سے یورپ جاتے ہوئے گرفتار کئے گئے۔ یونانی حکومت نے تین ماہ قید میں رکھنے کے بعد بے دخل کردیا۔ ایف آئی اے نے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ہے۔
یونان ڈی پورٹ
غیر قانونی طریقہ سے یونان جانیوالے 37 پاکستانی ڈی پورٹ، جیل بھیج دیا گیا
May 06, 2017