تلہ گنگ (نامہ نگار ) تحصیل تلہ گنگ کے گاﺅں بدھڑ کا فوجی جوان محمد ذیشان جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں فرائض منصبی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا محمد ذیشان شہید کی عمر چوبیس سال تھی اور وہ غیر شادی شدہ تھا ذیشان شہید پانچ سال پہلےفوج میں بھرتی ہوا تھا جمعہ کوذیشان شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ ٓابائی گاﺅں بدھڑمیں سپرد خاک کیا گیا ۔