نوئیڈا، ہندو غنڈوں نے گائے اور بچھڑا لے جانے والے اپنے 2 ”بھائیوں“ کو بھی مار مار کر شدید زخمی کر دیا

May 06, 2017

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے متصل اترپردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں انتہا پسند ہندو غنڈوں نے ٹرک میں گائے لے جانے والے اپنے 2 ہم مذہب ”بھائیوں“ کو مسلمان سمجھ کر پیٹ ڈالا۔ہوپ سنگھ اور جبر سنگھ مہدی پور گاﺅں سے ایک گائے اور بچھڑا خرید کر واپس سرسا آ رہے تھے کہ راستے میں گریٹر نوئیڈا آنے پر بی جے پی اور گاﺅ رکھتا دل کے غنڈوں نے مسلمان سمجھ کر دونوں کے ٹرک پر دھاوا بول دیا اور مار مار کر بھوپ سنگھ اور جبر سنگھ کو شدید زخمی کرکے فرار ہو گئے۔ دونوں زخمی چلا چلا کر کہتے رہے ہم مسلمان نہیں ہندو ہیں مگر حملہ آوروں نے ایک نہ سنی۔
ہنڈو غنڈے /تشدد

مزیدخبریں