چمن بارڈر : پاکستانی چوکیوں پر حملے میں بھارت ملوث ہے: عبدالرحمن مکی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)دفاع پاکستان کونسل و جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے چمن میں پاکستانی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمن بارڈر پر پاکستانی چوکیوں پر حملہ میں بھارت ملوث ہے۔بھارتی فوج اور ایجنسیاں افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہی ہیں۔پاکستان اور افغانستان کے عوام کے مابین نفرتیں پروان چڑھانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج اور حکومت کی طرف سے پہلے کنٹرول لائن پر دو ہندوستانی فوجیوں کے سر کاٹنے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیااور پھردھمکی آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے منظم منصوبہ بندی کے تحت پاکستانی فوج اور شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے افغانستان کی سرزمین کو استعمال کیا گیا ہے۔حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ چمن بارڈ ر پر ہونے والی دہشت گردی جیسے واقعات پرخاموشی اختیار نہ کرے اوردشمن کو مضبوط پیغام دیا جائے۔عبدالرحمن مکی نے کہاکہ بھارتی دہشت گردی کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...