لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری گزشتہ روز کراچی سے لاہور پہنچ گئے۔ لاہور ائر پورٹ پر قمر الزمان کائرہ، سید احمد محمود، ندیم چن، نوید چودھری، عبدالقادر شاہین، چودھری منظور، سلیم مغل سمیت دیگر رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا۔ آصف زرداری ائر پورٹ سے بلاول ہائوس چلے گئے۔ وہ لاہور میں اپنے قیام کے دوران پتوکی بھی جائیں گے جہاںوہ نکئی خاندان سے ملاقات کریں گے۔