بہاولنگر (نمائندہ نوائے وقت ) بہاولنگر میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب کونسلر عمر سکھیرا کو ڈیڑھ کلو گرام چرس لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ پولیس نے عمر سکھیرا کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ پولیس نے چشتیاں پھاٹک پر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران پی ٹی آئی کارکن ممبر ضلع کونسل عمر سکھیرا نے ناکہ بندی دیکھ لی اور ولی چوک کی جانب فرار ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔