پاکستان کو سبق سکھانے کا وقت آ گیا:بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کی گیدڑ بھبھکی

چنڈی گڑھ (صباح نیوز) بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ اب پاکستان کو سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے، اگر وہ ایک بھارتی فوجی کا سر کاٹتے ہیں تو ہمیں ان کے تین فوجیوں کے سر کاٹ کے لانے چاہئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب میں کیپٹن امریندر نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا یہ پہلی بار نہیں ہوا پاکستان نے بھارتی فوجیوں کے ساتھ ایسی بزدلانہ حرکت کی ہے، ان کی ذہنیت ہی گندی ہے۔ ہم لوگ اچھے انسان ہیں، لیکن اب ان کو انہی کی زبان میں جواب دینے کا وقت آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کانگریس حکومت کی پہلی ترجیح دیش کے نوجوانوں کو روزگار دینا اور پنجاب کو نشے سے پاک بنانا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...