کوئٹہ(بیورو رپورٹ) ہندونوجوان کی جانب سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شیئر کرنے پر حب میں دوسرے روز بھی کیا گیا احتجاجی مظاہر ین نے مین آرسی ڈی شاہراہ پر گشت کرتے ہوئے دکانوں پر پتھرائو کرکے دکانیں بند کروائیں، سیرت چوک پر احتجاجی دھرنا دیا اور ہندونوجوا ن کو سرعام پھانسی دینے کے حوالے سے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے احتجاجاََ قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی کو معطل کردیا ۔ بعد نماز جمعہ اچانک سیرت چوک پر جمع ہوکر احتجاجی ریلی نکالی، اس دوران ریلی کے شرکاء نے مین آرسی ڈی روڈ پر قائم بعض دکانوں پر پتھرائو کرکے مارکیٹ کو احتجاجاََ بند کروادیا ۔ لا سی روڈ پر واقع مندر سمیت دیگر اہم مقامات پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
حب: ہندو نوجوان کے گستاخانہ مواد شیئر کرنے کیخلاف دوسرے روز بھی احتجاج
May 06, 2017