نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے ہندی کو لازمی زبان قرار دیئے جانے کے متعلق دائر کردہ ایک درخواست کو مسترد کردیا ہے۔عدلیہ کی مذکورہ بنچ نے درخواست گذار اشونی کمار اپودھیائے جو کہ بی جے پی ترجمان بھی ہیں سے پوچھا کہ اس کو روبعمل لانے کے متعلق یہ سوال آپ اپنی پارٹی سے کیو ں نہیں کرتے؟وہ برسراقتدار پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ حکومت کا حصہ ہیں۔ چیف جسٹس جے ایس کہیکر جسٹس ڈی وائی چندراچوڑ اور سنجے کشن کول پرمشتمل بنچ نے مزید کہاکہ غیر ہندی بول چال والے بھی اپنی زبان کو لازمی قراردیئے جانے کی درخواست کریں گے۔درخواست نامنظور کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے دستبرداری اختیار کی جائے ۔اس میں کہاگیا کہ ہم کچھ کہنا نہیں چاہتے ۔ آپ اپنی درخواست سے دستبرداری اختیار کریں۔اپودھیائے کا کہنا ہے کہ تین لسانی فارمولہ ریاستوں میں لاگو نہیں کیا جارہا ہے۔درخواست گذار نے کہاکہ قومی یکجہتی انفرادی اور اجتماعی اتحاد کے لئے جماعت اول تا آٹھویں جماعت ہندی کو لازمی قراردینے کی ضرورت ہے۔