اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے آئی ٹی کی تشکیل کا عدالتی حکم نامہ متعلقہ اداروں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دیا گیا۔ عدالتی حکم نامہ جے آئی ٹی میں نامزد افسران کو بھی بھجوا دیا گیا۔ علاوہ ازیں ترجمان سٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس میں سٹیٹ بنک پر کوئی الزام عائد نہیں کیا۔ اس حوالے سے میڈیا پر حلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ سپریم کورٹ میں سٹیٹ بنک کے قائم مقام گورنر ریاض الدین پیش ہوئے۔ قائم مقام گورنر نے سپریم کورٹ میں گریڈ 18 اور اس سے اوپر کے افسران کے ناموں کی فہرست جمع کرائی۔
جے آئی ٹی: عدالتی حکم نامہ وفاقی، صوبائی حکومتوں، نامزد افسروں کو ارسال، عدالت نے کوئی الزام عائد نہیں کیا: ترجمان سٹیٹ بنک
May 06, 2017