اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی اہلکاروں نے پاکستانی نژاد امریکی شہری طلحہ ہارون سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ امریکی اہلکاروں نے طلحہ ہارون سے سوالات کئے اور پٹیشن واپس لینے پر قائل کرنے کی کوشش کی۔ والد نے طلحہ ہارون کی امریکہ حوالگی کیخلاف ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر رکھی ہے۔ امریکی اہلکاروں نے طلحہ محمود کو امریکہ جانے کی پیشکش کی۔ طلحہ محمود نیویارک میں حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں امریکہ کو مطلوب ہے۔