افغان امن عمل، روس رواں برس ایک اور مشاورتی اجلاس کی میزبانی کریگا

اسلام آباد (جاوید صدیق) افغانستان میں امن اور استحکام لانے کیلئے روس ایک اور مشاورتی اجلاس کی اس سال کے وسط میں میزبانی کریگا۔ ایک روسی سفارتکار نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ روس ماسکو میں یا پھر کسی وسط ایشیائی ملک میں افغانستان سے متعلق دوسری کانفرنس کی میزبانی کریگا۔ سفارتکار نے بتایا کہ روس کی اس وقت زیادہ توجہ شام پر ہے۔ شام کا مسئلہ جلد حل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد افغانستان پر زیادہ توجہ دی جا سکے گی۔ سفارتکار نے بتایا کہ پاکستان اور روس افغانستان کے کئی دوسرے مسائل پر ایک دوسرے مسائل پر ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان کے وزیر دفاع نے ماسکو میں ایک سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس اور پاکستان کے تعلقات میں وسعت پیدا ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...