اعزاز چودھری کی مشیر امریکی قومی سلامتی سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات، افغانستان کے ساتھ سرحدی معاملات پر تبادلہ خیال

May 06, 2017

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے امریکی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات کی۔ لیفٹیننٹ جنرل میک ماسٹر سے ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ افغانستان میں قیام امن اور سرحدی استحکام کے امور زیر غور آئے۔ اعزاز چودھری نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان معاشی میدان میں ترقی کر رہا ہے۔ افغانستان میں امن سے ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ثمرات سامنے آئیں گے۔ اقتصادی ترقی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔ امریکی قومی سلامتی مشیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا میک ماسٹر نے خطے میں استحکام اور خوشحالی کیلئے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔

مزیدخبریں