عمران کو اب پتہ چلا نواز شریف بھولے اور میں خطر ناک ہو ں، شہباز شریف

رحیم یار خان (نوائے وقت نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نےکہا ہے کہ خان صاحب کہتے ہیں شہبازشریف نواز شریف سے زیادہ خطرناک آدمی ہے، اگر یہ بات ہے تو خان صاحب نواز شریف سے صلح کر لیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رحیم یارخان میں خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا جنوبی پنجاب وسطی پنجاب کو پیچھے چھوڑنے کیلئے تیار ہے،جنوبی پنجاب میں تاریخی ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا ترکی نے مظفرگڑھ میں 100 بیڈ کا ہسپتال دیا تھا،طیب اردگان ہسپتال کو اپنے وسائل سے 500 بیڈ بنایا۔ جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں سے پوچھیں انہوں نے کیا کیا،آپ نے اپنے دور میں ریگستان بنائے رکھا، آج ہم نے ریگستان میں سولر پاور پلانٹ لگایا۔شہبازشریف نے کہا پہلے فیزمیں ساڑھے 4 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔ان لوگوں کو لائیں جوفنڈ نچھاور کریں، جیبوں میں ڈالنے والوں کو نہ لائیں۔آج فنڈ جیب میں ڈالنے والے اکٹھے ہوگئے ہیں۔اگلے الیکشن میں موقع ملاتو پنجاب میں 12 نئی یونیورسٹیاں بنائیں گے۔میں کے پی کا نام نہیں لیتا۔ عمران خان کہتے ہیں کہ میں خطرناک آدمی ہوں،عمران خان کواب پتہ چلا کہ نوازشریف بھولا اورمیں خطرناک آدمی ہوں۔جنوبی پنجاب میں پانچ سالوں میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ تاریخ کا حصہ ہیں۔ خواجہ فرید یونیورسٹی کا پہلا فیز مکمل ہو گیا ہے۔
شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...