راولپنڈی(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کینٹ کے سیکرٹری ممبر شپ مسلم شہزادخان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی ہیں،راولپنڈی کو اپنا قلعہ سمجھنے والی ن لیگ میں دراڑیں پڑگئی ہیں سابق ایم پی اے شہریارریاض کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ان کی شمولیت سے راولپنڈی شہر میں تحریک انصاف مزیدمضبوط ہوئی ہے آئندہ چند روزمیں مسلم لیگ ن راولپنڈی کے مزید لوگ بھی پارٹی چھوڑجائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس کلمہ چوک میں معززین علاقہ کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،مسلم شہزادخان نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں راولپنڈی بھرسے تحریک انصاف کلین سوئیپ کریگی لوگ عمران خان کی کرپشن کیخلاف جدوجہد کو قدرکی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکررہے ہیں ،راولپنڈی کینٹ میں بھی بڑی تعدادمیں لوگ تحریک انصاف کے ممبر بن رہے ہیں کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ صرف عمران خان ہی ملک کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈال سکتے ہیں ۔