بارہ ربیع الاول کے موقع پرفائرنگ ،جلائو گھیرئاو ،توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں ملزمان اعراف اصغر وغیرہ کیخلاف گواہان طلب

May 06, 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے سانحہ بارہ ربیع الاول کے موقع پرفائرنگ ،جلاو گھیراو ،توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں ملزمان اعراف اصغر وغیرہ کیخلاف گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 15مئی تک ملتوی کر دی مقدمہ میں نامزد ملزمان کیخلاف تھانہ چواسیدن شاہ پولیس نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر جلوس پر فائرنگ ،جلاو گھیراو پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا ۔ہفتہ کو عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی واضح رہے کہ مقدمہ میں تمام ملزمان عدالت سے ضمانت پر ہیں ۔عدالت نے باروبرآمدگی کے مقدمہ میں ملزم شکیل کیخلاف سماعت پندرہ مئی،اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم نسیم شاہ کیخلاف سماعت آٹھ مئی ،پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں عدنان امجد کیخلاف سماعت گیارہ مئی تک ملتوی کر دی ۔

مزیدخبریں