راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدی افتخاراحمد اور دیگر رہنمائوں بنارس چوہدری،ایا ز پپو ، جمیل قریشی ، سردار قدوس ،سید فضل شاہ ، محمد علی منہاس،ملک ایوب ، راجہ یعقوب، نعیم بٹ اور ناصر کاظمی نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ان کے سٹی صدر بابر سلطان جدون سے تحفظات چل رہے ہیں ۔ پارٹی قیادت نے انہیں عہدے سے تاحال ہٹایا نہیں ہے ان کو شوکاز نوٹس دیا گیا ہے ۔تاہم جہاں تک صدر اور جنرل سیکرٹری کو نوٹس ملنے کا معاملہ ہے وہ قیادت خود دیکھ لے گی ۔