مدینہ منورہ(آن لائن)سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں عمرہ زائرین کی رہائش گاہ مرکز الیاس میں آگ لگ گئی ۔عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ابتدائی طور پر بتایا گیا آگ عمارت کی 14ویں منزل پر شارٹ سرکٹ کے خوفناک آگ بھڑک اٹھی،جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زیادہ تر زائرین کو نکال لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق مرکز الیاس میں 200 سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین بھی رہائش پذیر ہیں۔اس کے علاوہ وہاں مصر، شام اور عراق سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین بھی موجود ہیں۔
مدینہ آتشزدگی