بھارت سمیت تمام ممالک کیلئے سعودی وزٹ ویزا فیس میں کمی‘پاکستان شامل نہیں

فیصل آباد(آن لائن)سعودی حکومت نے بھارت سمیت دنیا بھر کے دیگر مما لک کیلئے وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا ،جبکہ پاکستان کیلئے کمی نہیں کی ہے۔ آن لائن کے مطابق سعودی حکومت نے وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کردی ہے جبکہ پہلے وزٹ ویزا فیس جو پہلے تین ماہ کے لیئے 2000ریال، چھ ماہ کے لیئے 3000 ریال ، ایک سال کے لیئے 5000 ریال اور دو سال کے لیئے 8000 ریال تھی اب نئی پالیسی کے تحت کمی کرکے تین ماہ کے لیئے 305ریال، چھ ماہ کے لیئے 606 ریال، ایک سال کے لیئے 1000 ریال اور دو سال کے لیئے 1431ریال کردی گئی ہے۔ اور اس سلسلہ میں ہندوستان سے نئی فیسوں کے ساتھ ویزوں کا اجراء بھی ہوگیا ہے۔ جبکہ پاکستان میں سعودی ویزا سروس مہیا کرنے والے ادارے اعتماد نے بھی ابھی تک فیسوں میں کمی نہیں کی ہے۔ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے سابق چیئرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ شفیق کاشف نے سعودی حکومت کی طرف سے وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے آن لائن کو بتایا پاکستان میں بھی نئی فیسوںکا نفاذ کیا جائے۔ انہوںنے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے نام ایک خط میں درخواست کی ہے کہ پاکستانی زائرین اور کاروباری حضرات کے لیئے نئی فیسوں کے ساتھ ویزوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان میں جلد نئی فیسوں کا اطلاق کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کو بھی وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کرنا ہوگی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...