ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) ڈی آئی خان میں نامعلوم دہشت گردوں نے معروف زمیندار منظور عباس انصاری کو ساتھی سمیت ٹارگٹ کرکے قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے ڈرائیور سمیت2 افراد زخمی ہوگئے۔ تھانہ پروآ کی حدو د میں معروف زمیندار منظور عباس انصاری گاڑی میں اراضی پر جارہے تھے کہ ماہڑہ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے منظور انصاری موقع پر جاں بحق جبکہ انکے ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ ان میں سے ایک زخمی حافظ اللہ داد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔
ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے زمیندار سمیت 2 افراد جاں بحق‘ 2 زخمی
May 06, 2018