عارفوالا، بہاولنگر، رینالہ، میلسی: 3 خواتین اور 11 سالہ بچی سے زیادتی

May 06, 2018

عارفوالا، بہاولنگر، رینالہ خورد، میلسی (نمائندگان) مختلف واقعات میں اوباشوں نے 3 خواتین اور 11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ عارفوالا میں پولیس اہلکار ریاض ساتھی عامر سے ملکر خاتون مافیہ کو اغوا کرلیا اور 10 روز تک زیادتی کا نشانہ بناتے جبکہ دیگر افراد کو لاکر ان سے زیادتی کراتے رہے۔ پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ بہاولنگر میں ملزم غلام رسول نے اپنی 17 سوتیلی بیٹی ماریہ کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ رینا لہ خورد میں 11 سالہ ثمرہ کو ملزم فیض نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ علاوہ ازیں میلسی میں چک 2/ڈبلیو بی میں شادی شدہ خاتون (ن) کو اسکے حقیقی باپ نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مزیدخبریں