لاہور/ کراچی/ میرپور خاص (نامہ نگاروں سے + سٹاف رپورٹر + بیورو رپورٹ) شیر گڑھ میں مسلسل 18 گھنٹے بجلی بندش، شدید گرمی سے2 طالبعلموں سمیت6 افراد بے ہوش شہریوں کااحتجاج، واقعات کے مطابق ملک بھر میں جہاں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے وہاں شیر گڑھ و گردونواح میں گزشتہ 18 گھنٹوں سے مسلسل بجلی بند رہی جس سے آگ برساتے سورج تلے جہاں مساجد میں نمازی وضو سے محروم ہوئے اور تیمم کیساتھ نماز ادا کی گئی، سکولوں میں طالبعلم بچے پینے کے پانی کو ترس گئے ایک مقامی سکول کے2 کم سن طالب علموں سمیت 6 افراد گرمی سے بے ہوش ہوگئے، سخت گرمی سے شہری رات بھر سو بھی نہ سکے لیسکو افسران نے اپنے موبائل فون بھی بند رکھے انجمن تحفظ حقوق تاجراں جسٹرڈ، عوام دوست فاؤنڈیشن،زین سٹیزن کمیونٹی بورڈ رجسٹرڈ سمیت تمام ورکنگ تنظیموں نے لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے کی صورت میں شٹر ڈاؤں، ہڑتال کی دھمکی دیدی۔ قصور میں لیسکو کی طرف سے وقفے قفے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے روزانہ بغیر کسی اطلاع کے 15سے 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ قصور میں پاورلوم انڈسٹریز اور لیدر انڈسٹری کے مزدور سر اپا احتجاج جس کی بنیادی وجہ ان کا روز گار بری طرح تباہ ہوچکا ہے اور گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ چکی ہے۔ طلبہ گرمی سے سارا دن تعلیم حاصل نہیں کر سکتے جبکہ قصو رمیں سرکاری، نجی ہسپتالوں میں ایمرجنسی و اپریشن کرنے میں ڈاکٹروں کو شدید مشکلا ت سامناکرنا پڑرہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے الیکشن سے پہلے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کر پائے، شدید گرمی میں لوگ بے حال ہوگئے۔ علاوہ ازیں کراچی سے سٹاف رپو رٹر کے مطابقہفتہ کو بھی لو ڈ شیڈنگ جا ری رہی جس کے باعث شدید گرمی اور حبس میں شہریو ں کا براحا ل ہو گیا۔ کے الیکٹرک کا مو قف ہے کہ بن قاسم میں بجلی گھر میں فنی خرابی کے باعث 200 میگا واٹ بجلی کم ہو گئی یہ فنی خرابی چو تھے روز بھی ختم نہیں ہو سکی کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا تھا کہ اور دو دن میں فنی خرابی پیدا دورکر دی جائے گی ہفتہ کو بعض علا قوں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد لو ڈ شیڈنگ کی گئی۔ جن علا قوں کو لو ڈ شیڈنک سے استثنیٰ حا صل ہے وہا ں بھی دن بھر لو ڈ شیڈنگ کی گئی ہل پارک کے اطراف علا قوں میں ہفتہ کو9گھنٹے بجلی بند رہی۔ پر انا گو لیمار میں صبح 5 بج کر 40 منٹ پر بجلی چلی گئی جو کہ11 بجے آئی پھر ایک بجے چلی گئی اور شام کو آئی۔ بجلی نہیں تھی بجلی جانے سے پانی کا بحران پیدا ہو گیا اورلو گ بو ند بوند کو ترس گئے۔ میرپورخاص سے بیورو رپورٹ کے مطابق میرپورخاص میں گرمی کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے پارہ 48ڈگری تک پہنچ گیا، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایت پر مارکیٹ چوک پر کیمپ قائم کرکے شہریوں کو ٹھنڈے مشروبات پلائے گئے، معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے اور مارکیٹ آنے والے شہری سخت گرمی کی وجہ سے بلبلا اٹھتے ہیں شہریوں کی اس پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس نے مرکزی مارکیٹ چوک پر کیمپ قائم کیا گیا جہاں سے ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ٹریفک کا نظام سنبھالنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ٹھنڈے مشروبات پلائے۔