تجربے کے نام پر شریفوں نے قوم پر ’’درباری‘‘ مسلط کئے، فواد چوہدری

اسلام آباد( اپنے سٹاف رپورٹر سے) سعودی عرب میں گارڈ کی نوکری اور پاکستان میں وزارت، احسن اقبال اسے سیاست کہتے ہیں‘ غیرملکی اقامہ جیب میں رکھ کر احسن اقبال کو دانشوری جھاڑنے کی ضرورت نہیں یہ بات تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے احسن اقبال کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں جو اقامے جنتی ہے تجربے کے نام پر شریفوں نے "درباری" اور دربان" قوم پر مسلط کئے۔قوم انکے "تجربے" اور "سیاست" دونوں سے پناہ چاہتے ہیں عمران خان قوم کا انتخاب اورانشا ء اللہ مستقبل کے وزیر اعظم ہیں۔اللہ پاک کے فضل سے اب اس ملک میں سیاست کا رخ اور مزاج عمران خان طے کریں گے احسن اقبال اقامہ جیب میں رکھ کر عمران خان کی سیاست نہیں سمجھ سکتے انہوں نے احسن اقبال کو مشورہ دیا کہ وہ اقامہ چھوڑیں سیاست ہم سکھا دیں گے کرپشن، منی لانڈرنگ اور اقاموں کی اب مزید کوئی گنجائش نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...