دبئی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان کی 100ویں سالگرہ پر حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے ایک ماہ کے بونس کا اعلان کر دیا گیا۔ صدر خلیفہ النہیان کے مطابق ایک ارب 60 کروڑ درہم عید سے پہلے تقسیم کر دیئے جائینگے۔