دینہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں ، بیٹا ، بیتی کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا

دینہ (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے ماں، بیٹا بیٹی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ پھڈیال پولیس تھانہ ڈومیلی کی حدود میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں نامعلوم افراد نے ساجد مرحوم کے گھر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرتے اس کی 30 سالہ بیوی نرگس ساجد، بیٹے ذیشان ساجد اور بیٹی بسمہ ساجد کو قتل کر دیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، فائرنگ کے دوران تینوں ماں بیٹی اور بیٹے کو تین تین فائر لگے، واردات کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ او رانا زاہد اپبی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ پہنچا دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے قتل کی وجہ خاندانی دشمنی بھی ہو سکتی ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن