ماسکو (اے ایف پی) اپوزیشن جماعت کے کارکنوں نے روس بھر میں احتجاج کیا۔ ماسکو میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔ پولیس نے اپوزیشن رہنم الیکسی نوالی سمیت 1ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔ پیوٹن کے چوتھے دور کے لئے حلف اٹھانے سے قبل یہ مظاہرے ہوئے ہیں۔ یہ مظاہرے سرد ترین علاقے سائبیریا سے شروع ہوئے۔ انڈیپنڈنٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق ماسکو سے الیکسی‘ ان کے اتحادی نکولی لالسکن اور بیسیوں مظاہرین کو حراست میں لیا گیا۔پیٹرز برگ میں مظاہروں کی اجازت تھی لیکن پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو روک لیا۔صدر پیوٹن کے حامیوں نے بھی ماسکو کے وسطی سکوائر میں جمع ہوکر احتجاج کیا۔ شرکاء نے ’’یہ ہمارا ملک‘ ہمارے قوانین ہیں اور ہم پیوٹن ہیں‘‘ کے نعرے لگائے۔ ادھر ٹویٹر پیغام میں اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالی نے صدر پر تنقید کی اور پیوٹن کو بوڑھا قرار دیدیا۔ بعض تجزیہ کاروں کے مطابق جھڑپوں کا خدشہ ہے۔