حامد سعید کاظمی نے سیاسی صورتحال کے تناظر میں متحدہ محاذ کا اجلاس آج طلب کر لیا

May 06, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نظام مصطفیٰ متحدہ محاذکے چیئرمین صاحبزادہ حامد سعید کا ظمی نے سیاسی صورتحال کے تناظرمیں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے متحدہ محاذ کااجلاس آج طلب کرلیا ہے اجلاس جے یو پی اور نظام مصطفیٰ متحدہ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی میزبانی میں جے یو پی کے مرکزی دفتر بلاک JADE ہاؤس نمبر112پارک ویوہاؤسنگ اسکیم نزدٹھوکر نیاز بیگ ملتان روڈ لاہور میں ہوگاجس میں نظام مصطفیٰ متحدہ محاذ میں شریک جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں