ایک روزہ ’’انٹرنیشنل میری ٹائم سمپوزیم‘‘ کا انعقاد کل ہو گا

May 06, 2018

لاہور(خبر نگار) انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں 7مئی بروز سوموار ایک روزہ "انٹرنیشنل میری ٹائم سمپوزیم "کا انعقاد کر رہا ہے ۔ اس سمپوزیم کا موضوع ’’ بحرِ ہند کے خطے ، اس سے ملحقہ علاقوںکی اقتصادیات اور پاکستان کے لیے ترقی کے امکانات پر معروف مقر رین حصہ لینگے۔ عالمی طاقتوںکی دلچسپیوں کی مغرب سے مشرقی خطے کی طرف منتقلی ، تیزی سے بدلتے ہوئے اقتصادی اور سیاسی منظر نامے کی وجہ سے اس سمپوزیم کا انعقاد نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس سمپوزیم سے نہ صرف پاکستان کی اقتصادی اور سیکیورٹی صورتحال پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹوکے فوائد سامنے آئیں گے بلکہ یہ بحری امور بالخصوص انڈین اوشن ریجن میں ابھرتے ہوئے نئے رجحانات سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں