رائے ونڈ (نامہ نگار) سند پریس کلب کے سال نو کے انتخابات میں سینئر صحافی چودھری رحمت علی کوبھاری اکثریت سے صدر منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ جنرل سیکرٹری تنویر احمد سیال منتخب ہوئے ، دیگر عہدیداروں میں چیئرمین ڈاکٹر ندیم آصف چودھری ،آصف مغل نائب صدر اورمحمد فیصل الٰہی جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں،منعقدہ تقریب کی صدارت سینئر صحافی تنویر احمد خان نے کی ،جبکہ رائے ونڈ ،مانگا منڈی ،چوہنگ اور سندر کی صحافی ،سماجی ،تعلیمی شخصیات اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔