لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں گالم گلوچ اور مفادات کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔الیکشن وقت پر اور شفاف ہونے چاہیے۔ملی مسلم لیگ نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ الیکشن میں اتحاد کرے گی۔آنیوالے الیکشن میںپاکستان دشمنوں کو میدان سیاست میں شکست سے دوچار کریں گے۔ پاکستان کا آئین ہمیں سیاسی پارٹی رجسٹرڈ کرنے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔الیکشن کمیشن ملی مسلم لیگ کو رجسٹرڈ کر کے ہمیں بنیادی حق دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہارون آباد کے مقامی ہال میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار سے مسلم لیگ(ض) کے سربراہ،سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق،سابق رکن پنجاب اسمبلی آصف منظورموہل،حاجی نعیم انور،میاں مقبول احمد،حاجی محمد یاسین،میاںمقبول احمد،رانا عبدالمجید گڈو،غلام مرتضیٰ،چوہدری سہیل نے بھی خطاب کیا۔سیف اللہ خالد نے کہا کہ ملی مسلم لیگ نظریہ پاکستان کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ہم پاکستان کے خلاف اندرونی وبیرونی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔