ڈی جی پی آر کے 19معطل ملازمین کو ذاتی شنوائی کے نوٹس جاری

لاہور(پ ر) محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میںمس کنڈکٹ ، سرکاری املاک کی توڑپھوڑ، کارسرکارمیں مداخلت، ہنگامہ آرائی ، غنڈہ گردی، افسران بالخصوص خاتون افسران سے بدتمیزی اورانہیں ہراساں کرنے اورملازمین کواشتعال دلاکر افسران اور سرکاری گاڑیوں پر حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت معطل 19ملازمین کو شوکاز نوٹس کے بعد ذاتی شنوائی کے نوٹس بھی جاری کردئیے گئے ہیں ۔ذاتی شنوائی کے نوٹس 8مئی کیلئے جاری گئے ہیں اور ذاتی شنوائی کیلئے سینئر افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ڈی جی پی آر کے ترجمان نے کہا کہ انکوائری کمیٹی کے ارکان قانون کے مطابق معطل شدہ ملازمین کا موقف سننے کے بعد ان کی غیر قانونی سرگرمیوں کی نوعیت کی روشنی میں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...