ڈومیسٹک ورکرز متحد ہو کر حقوق کیلئے آواز بلند کریں: مقررین

May 06, 2018

لاہور(لیڈی رپورٹر) ڈومیسٹک ورکرز متحد ہوکر حقوق کیلئے آواز بلند کریں، تنخواہ چھٹیوں اوورٹائم کے تعین کاباقاعدہ معاہدہ ہوناچاہئے، پنجاب میںپہلی مرتبہ ڈومیسٹک ورکرزپالیسی کااجرا خوش آئند ہے، گھر مزدوروںکے حقوق کیلئے قوانین میں ترمیم کی جائے، گھر کے مالک اور ملازم کیلئے شکایات درج کروانے کاباقاعدہ میکینزم موجود ہوناچاہئے۔ مقررین نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز ڈومیسٹک و رکرز یونین کے زیراہتمام پرنٹ میڈیاکے صحافیوںکیلئے منعقدہ تعارفی تقریب سے خطاب میں کیا۔ مقررین میں صدر مختاراعوان، جنرل سیکرٹری اروما شہزاد، صحافی عامر سہیل، خالد بھٹی ودیگر شامل تھے۔

مزیدخبریں