رائے ونڈ(نامہ نگار) مسلم لیگ( ن )کے مرکزی رہنما ء ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھرنے حلقہ میں مختلف جگہوں پر کارنر میٹنگز کیں ،چوہنگ میں کمبوہ کالونی ،شاداب کالونی ،اتحادکالونی اور غوثیہ کالونی میں مسلم لیگی رہنمائوں سے ملاقاتیں کی ، اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف کوآرڈی نیٹر ملک عرفان شفیع کھوکھر اور پرسنل سیکرٹری محمد صدیق چودھری بھی موجود تھے،رائے ونڈ میں میڈیا سے گفتگو میںکہا کہ میاں برادارن کی ملکی خدمات تاریخ کاحصہ بنیں گی،قوم نے زرداری اور نیاز ی کی الزام تراشیوں کو پہچان لیا ہے،2018ء کے الیکشن میں دونوں کوآٹے دال کے بھاؤکاپتہ چل جائے گا،بنی گالہ اور بلاول ہاؤس ملک کے خلاف سازشوں کے اڈے ہیں ،قوم جان چکی ہے کہ ان کی سازشیں کار گر نہ ہوتی تو پاکستان بلندیوں پر ہوتا،سندھ کی عوام کو پانچ سالوں میں کیا دیا ،پانچ سالوں میں کچرہ نہ اٹھا سکنے والے آج میاں نواز شریف کو ملک کھوکھلا کر نے کا الزام دینے والے ہمارے سندھی اور کے پی کے بھائیوں کو بتائیں کراچی کا امن اور روشنیاںکے پی کے میں کشادہ شاہراہیں کس کی بدولت ہیں یہ میاں نواز شریف کی بدولت ہیں۔ توانائی بحران،بیمار معیشت اور تباہ حال ادارے سابق حکمر انوں کے تحفے ہیں۔