مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) مانچسٹر قونصلیٹ آفس کے سامنے تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کے رہنماؤں اور خواتین نے وزرا رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کے خلاف احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی لاہور کے جلسے پر خواتین بارے ریمارکس دینے پر وزرا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔ عبدالباسط شاہ، عامر چشتی، شعیب رشید، راو بابر، محمد ناصر ، خواجہ شمس الحسن ، عالیہ ہاشمی ، ڈاکٹر عبدالباسط، پامیلہ اشرف، چودھری عمران ، چودھری یاسین، نوید اختر بھٹی، سمیت دیگر نے شرکت کی۔ دونوں وزراء کیخلاف پٹیشن پر دستخط کروائے گئے۔
پی ٹی آئی خواتین ورکرز سے متعلق ریمارکس مانچسٹر میں رانا ثنائ، عابد شیر کیخلاف مظاہرہ
May 06, 2018