واشنگٹن (این این آئی) منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم عدالت نے فرار کی کوشش میں دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث ایک ٹانگ ٹوٹ گئی اور سر میں فریکچر آئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست اٹاو کی عدالت سے ملزم اس وقت بھاگ نکلا جب کمرہ عدالت میں سماعت جاری تھی۔ دوسری منزل پر موجود کمرے سے باہر نکلتے ہیں ملزم نے چھلانگ لگا دی،اور دھڑام سے نیچے جا گرا۔ نیچے موجود پولیس اہلکاروں نے زخمی حالت میں دوبارہ اسے دھر لیا۔
امریکہ میں کمرہ عدالت سے فرارہونیوالا ملزم ٹانگیں تڑوا بیٹھا،پولیس نے دوبارہ دھر لیا
May 06, 2018