امریکہ:غیر قانونی تارکین وطن کیلئے تحفظ کی پالیسی ختم،80ہزار افراد کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ،ہنڈراس حکومت کا اظہار افسوس

واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکا میں مقیم تارکین وطن کو حاصل تحفظ کی پالیسی کو ختم کرتے ہوئے ہنڈراس کے 80 ہزار افراد کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،امریکی اقدامات پر ہنڈیوراس حکومت کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔ہفتہ کو ہنڈیوراس کے مطابق اس پالیسی کے تحت 60 ہزار سے زائد افراد کو جو امریکا میں مقیم ہیں اور کام کر رہے ہیں ان سے ان کے حقوق چھین لیے جائیں گے۔امریکی ادارہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق نئے قوانین کے تحت عارضی تحفظ کی پالیسی کو ختم کیا جا رہا ہے،تاہم ہنڈیوراس کے شہریوں کو اٹھارہ ماہ کا وقت دیا جائیگا کہ وہ اس دوران جنوری 2020 تک باضابطہ طریقے سے امریکا چھوڑ دیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ہیٹی،ایل سلواڈور، نیپال اور نیگاراگوئے کے لوگوں کیلئے بھی اسی پالیسی کے تحت ملک چھوڑنے کا اعلان کیا گیا تھا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے۔

ای پیپر دی نیشن