لاہور (پ ر) امیر الدین انوائرنمنٹ پروٹیکشن سوسائٹی کے زیراہتمام امیرالدین میڈیکل کالج لاہور میں آل پاکستان انوائرنمنٹ فیسٹا 18 کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ ایونٹ کے مہمان خصوصی پروفیسر محمد نواز چوہان، پروفیسر ڈاکٹر افسر علی بھٹی، ڈاکٹر تنویر شہزاد اور مجتبیٰ بکر تھے۔ اس موقع پر پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے افراد میں ماحولیات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔ ایونٹ میں ماحولیات کے موضوع پر مضمون نویسی، تصویری نمائش، گملوں کی سجاوٹ ڈسپلے کارڈز اور موضوع پر سوالات کے مقابلے کروائے گئے۔