آئی پی ایل: چنائی سپرکنگز اور سن رائزرز حیدر آباد فاتح

ملتان (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ میں چنائی سپرکنگز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 6 وکٹوں سے اور سن رائزرز حیدر آباد نے دہلی ڈئیرڈیولز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پونے میں کھیلے گئے35 ویں میچ میں چنائی سپر کنگز نے پاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے مقررہ 20 اووروں میں 9 وکٹوں پر 127 رنز بنائے۔ اوپنر پارتھیو پٹیل نے 53 سکور کیا۔ ٹم ٹاؤتھی 36 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ روندراجدیجا 3 اور ہربھجن سنگھ نے 2 وکٹ لئے۔ چنائی سپر کنگز نے 2 اوورز قبل ہدف حاصل کر لیا۔ رادو 32‘ سپریش رائنا 25 اور شین واٹن نے 11 سکور کیا۔ مہندرا سنگھ دھونی 31 اور ڈیوائن براوو14 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ امیش یادیو نے 2 وکٹ لئے۔ روندرا جدیجا پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ایونٹ کے 36 ویں میچ میں دہلی ڈئیرڈیولز نے 5 وکٹوں پر 163 رنز بنائے۔ پرتھوی شاہ 65 اور شیریاس آء ٹر نے 44 سکور کیا۔ سن رائزرز کے راشد خان نے 2 وکٹ لئے۔ جواب میں سن رائزرز حیدر آباد نے ایک گیند قبل ہدف پار کر لیا۔ ایلیکس ہیلز 45‘ شیکھر دھون 33 اور منیش پانڈے نے 21 رنز بنائے۔ کین ولیمسن نے 32 اور یوسف پٹھان 27 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ امیت مشرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ راشد خان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...