سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نااہل نواز شریف دوبارہ اہل ہوسکتا ہے، جس قانون کے تحت نااہل کیا گیا اسے اسمبلی میں لاکر تبدیل کیا جاسکتا ہے جس کے لئے عوام کے ووٹ کی ضرورت ہوگی۔مانسہرہ کے منڈی مویشیاں گرانڈ میں جلسے سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کے پیچھے سب ہاتھ دھو کر پڑے ہیں کہ نواز شریف کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالو، ان سب کے پیچھے آپ پڑجاؤ۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر انہیں آئندہ انتخابات میں کامیابی ملی تو وہ مانسہرہ کو عالمی تجارت کا مرکز بنادیں دیں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ لاہور میں ایک نیا پاکستان نظر آتا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں ترقی یا خوشحالی نظر نہیں آئی۔ نیا خیبر پختونخوا بنانے کا دعوی کرنے والوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے برہان سے شاہ منصور اور اب ایبٹ آباد تک نیا پاکستان بنالیا لیکن مجھے یہاں پرانا پاکستان ہی دکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بین الاقوامی تجارت کا مرکز مانسہرہ بننے والا ہے۔چینی صدر شی جنگ پنگ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چینی صدر 2014 میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے دھرنے کی وجہ سے وہ پاکستان نہیں آسکے اور ان کے دورے میں ایک سال کی تاخیر ہوگئی۔نواز شریف نے کہا کہ اگر ووٹ کی عزت ہوئی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو موقع ملا تو نیا خیبر پختوا تعمیر کرکے دکھائیں گے۔انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ موٹروے بنانے کے لیے مجھے عوام نے نہیں لیکن میں نے آپ کی محبت کی وجہ سے بنائی ہے۔سابق وزیراعظم نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف کا مقابلہ لاڈلے یا زرداری کے ساتھ نہیں، آئندہ انتخابات میں انہیں شکست ہوگی۔نواز شریف نے کہا کہ 2013 کے عام اتنخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین آصف علی زرداری اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان مجھے شکست نہیں دے سکتے تھے جس پر مجھے چور دروازے سے باہر نکالا گیا۔انہوں نے سپریم کورٹ کے نواز شریف کو تاحیات نا اہل کیے جانے کے فیصلے کو بدلنے کے لیے راستہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس قانون کو اسمبلی میں لے جاکر بدلنا ہوگا اور اس کے لیے ہمیں آپ کا ووٹ درکار ہے۔انہوں نے اپنے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے حوالے سے بتایا کہ اس کا مقصد عوام کو عزت دینا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایبٹ آباد کا موٹروے بنایا اور اگر حکومت دوبارہ ملی تو جلد اس موٹروے کو مانسہرہ تک پہنچا دیں گے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گرانے والے ناکام اور نامراد ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے بجلی کے بحران کو ختم کیا، دہشت گردی کو جڑ سے نکال کر پھینکا ہے اور کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے حاجیوں کو لوٹا ان پر کوئی کیس نہیں لیکن سب نواز شریف کے پیچھے پڑے ہیں۔انہوں نے عوام سے وعدہ کیا کہ ہم ایسا پروگرام لے کر آئیں گے جس سے عوام اپنے گھر کی مالک ہوگی، عوام کو ہفتوں میں انصاف ملے گا اور عوام تک با عزت روزگار بھی پہنچائیں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اقامہ اور تنخواہ نہ لینے پر نااہل کرکے مجھ سے ذیادتی کی گئی ،اسے بدلنے کا راستہ آپ کا ووٹ ہے تاکہ ہم اسمبلی میں جاکر یہ قانون بدل دیں۔نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ 2018 کے الیکشن میں ہمارا مقابلہ عمران خان اور آصف زرداری سے نہیں ،پہلے کے مقابلے میں زیادہ ووٹ لیں گے اور کامیاب ہوں گے ۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ لاڈلا روز الزامات لگاتا ہے اور 4 سال سے دھرنے دیتا رہا ہے لیکن اب پاکستانی قوم عمران خان کو رد کرچکی ہے جب کہ آصف زرداری کے ساتھ بھی نواز شریف کا مقابلہ نہیں ہے،2013 میں آصف زرداری اور عمران خان شکست نہیں دے سکے تو چور دروازے سے مجھے نا اہل کروایا دیا تاہم آئندہ انتخابات میں دونوں کو شکست فاش دیں گے، 2018 میں اور بھی ووٹ ملیں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے خود کہہ دیا ہے کہ نواز شریف کا فیصلہ کمزور ہے، عمران جو آف شور کمپنیوں کا مالک ہے اس کو ججوں نے کہہ دیا ہے کہ تم صادق اور امین ہو، اس فیصلے کو بدلنا ہے تو اسکا ایک ہی راستہ ہے، اس فیصلے کو ہمیں اسمبلی میں لے جاکر بدلنا ہوگا اور اس کے لیے مجھے آپ کا ووٹ چاہیے۔
آئندہ انتخابات میں کامیابی ملی تو مانسہرہ کو عالمی تجارت کا مرکز بناد ونگا، عمران اور زرداری مجھے شکست نہ دے سکے تو چور دروازے سے نااہل کرادیا: نواز شریف
May 06, 2018 | 18:26