لاہور (پ ر) یو ایس ایڈ ،پنجاب یوتھ ورک فورس ڈیولپمنٹ(PYWD)اور کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (COTHM) نے جنوبی پنجاب میں نوجوانوں کو ہوسپٹالٹی کے شعبے میں تربیت اور تعلیم فراہم کرنے کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر یو ایس ایڈ ؍پاکستان مشن ڈائریکٹر جیری بیسون اور پرونشنل ڈائریکٹر یو ایڈ پنجاب لیا سوانسن بھی موجود تھے۔اس موقع پر فاطمہ میموریل ہسپتال ، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور پنجاب یوتھ ورک فورس ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے درمیان سہ فریقی معاہدہ بھی طے پایا جس کے مقاصد میں PVTCکے کلینیکل اسسٹنٹ کورس کی اَپ گریڈنگ اور صحت عامہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے یوتھ سکلز ڈیولپمنٹ کو بہتر بنانا ہے۔ یو ایس ایڈ؍پاکستان مشن ڈائریکٹر جیری بیسون نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستانی نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور مجھے اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ نوجوانوں کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے کی جانے والی سرمایہ کاری مستقبل کیلئے لیڈرز پیدا کرے گی‘‘کوتھم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احمد شفیق کا کہنا تھا کہ ’’کوتھم کا PYWDپروجیکٹ کے ساتھ اشتراک نہ صرف ہوسپٹالٹی ایجوکیشن کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ پروجیکٹ کے منتخب کردہ نوجوانوں کیلئے ملازمت کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔
یو ایس ایڈPYWDپراجیکٹ اور کوتھم کے اشتراک سیہوسپٹالٹی ایجوکیشن اور ہیلتھ کیئر سروسز کیلئے مہارت پر مبنی تربیت کا اہتمام
May 06, 2018