وینزویلا میں ہیلی کاپٹر تباہ، 7فوجی افسر ہلاک

May 06, 2019

واشنگٹن+کراکس(آن لائن+آئی این پی)وینزویلا کے دارلحکومت کراکس کے نواح میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہونے کے نتیجے میں7 فوجی افسران ہلاک ہو گئے ہیں ۔یہ بات صدر نکولس مادورو نے کہی ہے۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ہیلی کاپٹر گزشتہ صبح وینزویلا کے دارالحکومت سے ملک کے شمال مغرب میں سان کارلوس کے لئے روانہ ہوا تھا جب یہ ایلہیتلو میونسپلیٹی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ۔ ٹوئٹر پر مادورو نے ملک کے سات قیمتی افسران کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، ان میں دو میجرز ، تین کیپٹن اور دو لیفٹیننٹ کرنل شامل ہیں۔وزارت دفاع نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ علاوہ ازیں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وینزویلا کے عوام سے براہ راست اپیل کی ہے کہ وہ صدر نکولس مادورو کے اقتدار سے ہٹانے کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اورکیونکہ اقتدار کی تبدیلی کیلئے وقت موزئووںہے ۔ پومپیو نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ اپنے اداروں ، اپنی فوج اور اپنے رہنمائوں کو اعلیٰ معیارات کی طرف لے جاسکتے ہیں اور جمہوریت کی طرف واپسی کا مطالبہ کریں۔

مزیدخبریں