ٹوکیو (صباح نیوز)جاپان اور قدرتی وسائل سے مالامال افریقی ملک انگولا کے وزرائے خارجہ نے، انگولا میں جاپانی سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعلقات کو تقویت دینے پر اتفاق کیا ہے۔جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے براعظم افریقا کے دورے کے پہلے مرحلے میں انگولا کے وزیر خارجہ مینوئل ڈومنگوز آگسٹو سے ملاقات کی۔