اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان میں رمضان کا آغاز منگل کے روز سے ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں تفصیلات دی گئی ہیں کہ پاکستان میں سب سے لمبا روزہ کتنے گھنٹے کا ہوگا اور دنیا کے دیگر ممالک میں روزے کتنے گھنٹے کے ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے لمبا روزہ روس میں رکھا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں طویل ترین روزے روس کے شہر مرمانسک میں رکھا جائے گا جس کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 20 گھنٹے 45منٹ ہوگا، جبکہ سب سے چھوٹا روزہ ارجنٹینا کے شہر اوشوالا میں رکھا جائے گا، جہاں اس کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 11گھنٹے ہوگا۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں روزے کا سب سے زیادہ دورانیہ 15گھنٹے اور 14منٹ ہوگا۔ اس کے علاوہ آئس لینڈ میں روزہ 19گھنٹے 26منٹ کا ہوگا، ناروے میں روزہ 18گھنٹے 43منٹ، اسکاٹ لینڈ میں روزہ 18گھنٹے 14منٹ، ایران میں 15گھنٹے 26منٹ، سویڈن میں 19گھنٹے 43منٹ، سعودی عرب میں روزہ 14گھنٹے 37منٹ، برطانیہ میں 17گھنٹے 51منٹ، اور بھارت میں روزے کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 14گھنٹے 51منٹ ہو گا۔