پنجاب بھر کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 دن کمی کا اعلان

لاہور ( این این آئی) پنجاب بھر کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 دن کمی کا اعلان کردیا گیا ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں تخفیف کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 روز کی کمی کی گئی ہے تاہم اس کا اطلاق دہشت گردی، قتل اور اغوا سمیت دیگر سنگین مقدمات کے مجرموں کی سزا پر نہیں ہوگا۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کی نقول آئی جی جیل خانہ جات سمیت تمام جیل سپرٹنڈنٹس کو بھجوائی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن