ایف اے ٹی ایف کے چنگل سے نکلنے کی تیاری، ہنڈی حوالے کیخلاف قانون سخت، بڑی سزائیں ہونگی

May 06, 2019

اسلام آباد (این این آئی) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے چنگل سے نکلنے کے لئے حکومت پاکستان نے کام تیز کر دیا، منی لانڈرنگ اور ہنڈی حوالہ کیخلاف سخت قانون تیار کر دیا گیا، کالے دھن کے دھندے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان منی لانڈرنگ کرنیوالوں کیخلاف کاری وار کرے گا۔ سزائیں دگنی اور جرمانہ 5 گنا بڑھانے کیلئے مسودہ قانون تیار کر لیا گیا، تحقیقاتی افسر کو گرفتاری کا اختیار دیا جائے گا۔ مجوزہ ترامیم کے مطابق منی لانڈرنگ کی سزا دس سال تک کرنے، کم سے کم جرمانہ دس لاکھ سے بڑھا کر پچاس لاکھ روپے تجویز کیا گیا ہے، منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہونے والی پراپرٹی کو نوے دن کی بجائے 180 دنوں تک تحویل میں لیا جا سکے گا۔ اپوزیشن کو تحقیقات کرنے والے افسر کو گرفتاری کا اختیار دینے پر تحفظات ہیں۔ مسودہ قانون میں تجویز کیا گیا کہ منی لانڈرنگ کی رپورٹ نہ کرنے والیافسر کو پانچ لاکھ جرمانہ اور پانچ سال قید ہو گی۔ مشکوک ٹرانزیکشن کی معلومات لیک کرنے والے افسر پر جرمانہ پانچ لاکھ سے بیس لاکھ کرنے کی تجویز، سزا تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کی جارہی ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ قانون بروقت منظور ہوجائے گا۔ اراکین پارلیمنٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے اہداف کے لئے قانونی تقاضے پورے کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف کے حصول کے لئے حکومت پاکستان متحرک ہوگئی ہے، وزارت قانون و انصاف نے مسودہ قانون تیار کرلیا ہے جس کے مطابق منی لانڈرنگ اور ہنڈی حوالہ کیخلاف قانون سخت کیا جا رہا ہے، کالے دھن کے دھندے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ پاکستان منی لانڈرنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے گا۔ سزائیں دگنی اور جرمانہ 5 گنا بڑھایا جارہا ہے۔اپوزیشن کو تحقیقات کرنے والے افسر کو گرفتاری کا اختیار دینے پر تحفظات ہیں۔ مسودہ قانون میں تجویز کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کی رپورٹ نہ کرنے والے آفیسر کو پانچ لاکھ جرمانہ اور پانچ سال قید ہو گی۔ مشکوک ٹرانزیکشن کی معلومات لیک کرنے والے افسر پر جرمانہ پانچ لاکھ سے بیس لاکھ کرنے کی تجویز، سزا تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں