وزیراعظم کی جانگیر ترین، شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں، کشیدگی ختم کرنیکی ہدایت

اسلام آباد )وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان سرد جنگ ختم کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے دونوں رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور انہیں کشیدگی دور کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے حکومتی معاملات بھی زیر بحث آئے جب کہ وزیراعظم نے دونوں رہنماؤں سے صوبائی کابینہ کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ میں بھی تبدیلوں کا امکان ہے۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کئی مرتبہ ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں اور تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں کے درمیان کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی تھی جب شاہ محمود نے جہانگیر ترین کے کابینہ اجلاس میں شرکت پر سوال اٹھایا تھا۔شاہ محمود، جہانگیر ترین تنازعہ پر وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو بیان بازی سے روک دیاجہانگیر ترین نے شاہ محمود کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں بھی جاتا ہوں عمران خان کی مرضی اور خواہش سے جاتا ہوں، مجھے پاکستان کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زراعت پالیسی پر خود جہانگیر ترین کو اسائنمنٹ دی تھی، عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں تاہم جہانگیر ترین سے بطور ایکسپرٹ بریفنگ لی۔

ای پیپر دی نیشن