سوڈان میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس برطرف

خرطوم(اے پی پی) سوڈان میں عمر البشیر کی برخاست حکومت کی جگہ امور مملکت چلانے والی عبوری عسکری کونسل نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالمجید ادریس کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عسکری کونسل نے عمر البشیر کی معزول حکومت کی وفادار شخصیات کو اعلیٰ عہدوں سے ہٹانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اسی ضمن میں مظاہرین کے پر زور مطالبے پر چیف جسٹس عبدالمجید ادریس کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...