لاہور(سپورٹس ڈیسک)جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل دو برس بعد کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز کو جوائن کریں گے۔ گیل کی زیر قیادت تلاواز کو 2013 اور 2016 میں سی پی ایل ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے تاہم 2017 میں انہوں نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔تلاواز کے کو آنر جیفرسن ملر نے کہا کہ گیل ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے خطرناک بلے باز ہیں، وہ اکیلے میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتی ہے اسلئے ہم انہیں دوبارہ ہوم ٹیم میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، بلاشبہ یہ پوری ٹیم کیلئے ایک بڑی خبر ہے، امید ہے کہ وہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو ایک بار پھر چیمپئن بنوانے میں کردار ادا کریں گے۔
کرس گیل دو برس بعد کیریبین پریمیئر لیگ میں دوبارہ جمیکا تلاواز کو جوائن کریں گے
May 06, 2019