لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹ کی خواتین ٹیم اور جنوبی افریقہ کی خواتین کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا ۔ قومی ٹیم 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 5 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی ۔بسمہ معروف 15رکنی سکواڈ کی قیادت کرینگی ون ڈے میچز کیلئے ٹیم میں ناہیدہ خان،جویریہ خان، جویریہ رئوف، سدرا امین، عمائمہ سہیل، ندا ڈار، عالیہ ریاض، کائنات امتیاز، سدرا نواز، ثنا میر، نشرا سندھو، فاطمہ ثنا، ایمن انور اور رامین شمیم شامل ہیں،ٹی ٹونٹی سیریز میں ناہیدہ خان کی جگہ ارم جاوید سنبھالیں گی۔